یسوع
کیا آپ اپنی زِندگی سے خُوش ہیں ؟ گُنہگار ہونے کا احساس اور خوف یقیِناً آپ سے آپکی خُوشیِاں چھِین سکتا ہے۔ آپ سوچتے ہو ں گے تو پھِر مَیں کیسے خُوش رہ سکتا ہُوں ؟
وقت اور زمانوں سے پہلے خُدا موجوُد تھا ، اور اُس کے ساتھ اُس کا بیٹا اور رُوح القُدس بھی ازل سے موجوُد تھے ۔ اُنہوں نے دُنیا اور جو کُچھ اِس میں ہے ، تخلیق کیا ۔ اپنی مُحّبت میں خُدا نے اِنسان کو اپنی صوُرت و شبہیۃ پر خلق کیا اور اُسے ایک خُو بصُورت باغ میں رکھا ۔ اِنسان نے خُدا کی بتائی ہُوئی ہدایات کی نافرمانی کی ۔ یہ نافرمانی دراصل گُناہ تھا جِس نے اِنسان کو خُدا سے الگ کر دِیا ۔ اُس نے اُن سے کہا کہ اب اُنہیں اپنے گُناہوں کے لِۓ بے عیب اور کامِل نَو عُمر جانوروں کی قُر بانی دینا ہو گی ۔ یہ قُربانیاں اُنکے گُناہوں کی قیِمت تو نہ تھیں اور نہ ہی گُناہوں کا کفّارہ تھیں لیکِن یہ اُس حتمی قُربانی کی طرِف اِشارہ کرتی تھیں جو آنے والے وقت میں خُدا خُود مُہیّا کرنے والا تھا ۔
ایک وقت تھا جب دُنیا میں کُچھ بھی نہیں تھا ۔ نہ پانی نہ کوئی مچھلی ۔ نہ آسمان میں کوئی تارے ۔ نہ سمُندر اور نہ ہی خوُبصوُرت پھوُل ۔ سب خلا تھی اور ہر سُو تاریکی ۔ لیکِن خدا پِھر بھی موجوُد تھا ۔